امریکہ نے ہماری سرحدوں کی دوبارہ خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دینگے :ایران


ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی سرحدوں کی دوبارہ خلاف ورزی کی گئی تو وہ بھرپور جواب دے گا۔ ایک بیان میں ایران کے سپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو روکنے کیلئے امریکی ڈرون گرانا ا ن کیلئے اچھا تجربہ ہے۔ ادھر بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے رہنما شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ایران پر امریکی حملہ ایران کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں سمیت کئی وجوہات کی بنیاد پر ناممکن ہے۔

Comments