سرکاری اسکیم کے تحت اضافی کوٹے کیلئے حج قرعہ اندازی کا اعلان

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نور الحق قادری نے سرکاری اسکیم کے تحت اضافی کوٹے کیلئے دوسری حج قرعہ اندازی کا اعلان کردیا۔
وزارت مذہبی امور نور الحق قادری نےسرکاری  اسکیم کے تحت دوسری حج قرعہ اندازی کا اعلان کردیا ،نئے حج کوٹہ کے بعد  2لاکھ  عازمین حج کی سعادت کیلئے حجاز مقدس جائیں گے۔
 پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور ہیر نورالحق قادری نے بتایا کہ سعودی عرب روانگی سے پہلے عازمین کو رقم کی صورت میں بڑی خوشخبری دے کر سبسڈی کا گلہ بھی دور کردیں گے۔
 گزشتہ قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 1لاکھ 660امیدواروں میں سے 6ہزار3سو16خوش نصیبوں کی قرعہ اندازی کی گئی۔
پہلے تینوں کامیاب  گرپس کا تعلق کراچی سے ہے،تمام امیدواروں کا ڈیٹا وزارت کی  ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔
 وزیر مذہبی امور نے  اعلان کیا کہ گزشتہ تین سال سے مسلسل ناکام رہنے والوں کو قرعہ اندازی کے بغیر کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

Comments