کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود سے قومی اتحاد دیر بالا کے 20 رکنی وفد نے ملاقات کی اور ڈویژن کے تمام اضلاع میں ماحولیات کی بہتری اور پرفضا علاقوں میں سیاحت کی ترقی کیلئے ریکارڈ اقدامات پر صوبائی حکومت
اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جرگہ نے دیر کے سیاحتی مقام کمراٹ میں کالام اور گلیات کی طرز پر ٹورازم پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا نیز ان افواہوں کی سختی سے تردید کی کہ کمراٹ میں درختوں کی غیرقانونی کٹائی ہو رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ دیر قومی اتحاد اور مقامی کمیٹیوں کے قیام کی وجہ سے پورے ضلع میں نہ صرف ٹمبر مافیا کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے بلکہ اب کسی بھی مقامی یا غیر مقامی شخص حتیٰ کہ کسی ادارے کیلئے ایک درخت کاٹنا بھی انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے ہم حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کمراٹ سمیت پورے ضلع بلکہ پورے خطہ کو سرسبز و شاداب اور سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے کوشاں ہیں کمشنر ملاکنڈ نے وفد کی طرف سے دورہ کمراٹ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس سربراہان کے ہمراہ وہاں کھلی کچہری لگائیں گے تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر سنے اور حل کئے جاسکیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ محمود خان خیبرپختونخوا میں سیاحت کو بطور صنعت پوری دنیا میں متعارف کرانے کے خواہشمند ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سلسلے میں ہمیں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں انہوں نے ماحول کی بہتری سے متعلق مقامی لوگوں اور سیاحوں کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا وفد کی قیادت دیر قومی اتحاد کے چیئرمین شاہ ولی خان نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں صدر شاہد سعید، نائب صدر حاجی منور خان، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ضیاء الرحمن، تحصیل کونسلر گل ابراہیم، چیئرمین امن کمیٹی ملک امیر زادہ تحصیل نائب ناظم کلکوٹ بہادر خان، مولانا سراج الدین، ملک بخت یار ایڈوکیٹ، ڈاکٹر رحمان گل، حاجی احسان اللہ، ملک محمد زادہ اور دیگر مقامی زعماء شامل تھے۔
Comments
Post a Comment