احتساب عدالت نے آصف زرداری کو اپنے بچوں سے ملاقات کی اجازت دیدی


احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کو اپنے بچوں سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری کی جانب سے اُن کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی۔ سابق صدر نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ اُنہیں اپنے بچوں بلاول ، بختاور اور آصفہ بھٹو سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
جج ارشد ملک نے آصف زرداری کی استدعا منظور کرتے ہوئے بچوں سے ملاقات کی اجازت دے دی ۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔

اس سے قبل،گذشتہ روز، اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر کی درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں بتایا گیا  کہ سابق صدر آصف زرداری گرفتاری کیلئے نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔عدالت نے قرار دیا  کہ ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کا معیار مقرر کردیا ہے۔


Comments