امریکہ اور چین زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے


چین کے صوبہ سیچوان میں کل شام اور آج صبح کے وقت اوپر تلے 5.4 اور 4.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
امریکہ اور چین زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے۔

چین کے صوبہ سیچوان میں کل شام اور آج صبح کے وقت اوپر تلے 5.4 اور 4.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق صوبہ سیچوان سے منسلک شہر یبین میں کل شام مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 29 منٹ پر 5.4کی شدت سے اور آج صبح 8 بجکر 28 منٹ پر 4.6کی شدت سے زلزلہ آیا۔

زلزلے میں اس وقت تک 7 افراد کے زخمی ہونے کی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کئے جانے کی اطلاع موصول ہو ئی ہے۔

واضح رہے کہ یبین میں اس وقت تک کا آخری زلزلہ منگل کے روز اور 6 کی شدت سے آیا تھا جس میں 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسری طرف امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں بھی 5.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکن زولوجک ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز پیٹرولیا کے علاقے سے 5 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 9.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

Comments