پشاور ,کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ ٹیکس ریکوری سٹاف نے صدر،شفیع مارکیٹ،قاضی مارکیٹ،پیر عالم مارکیٹ،سپر مارکیٹ،سپر مارکیٹ،سعادت پلازہ سمیت بلور پلازہ میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں 113کمرشل یونٹس کا دورہ کیا۔ کارروائی کے دوران بقایاجات کی مد میں 78 یونٹس کو سیل کردیا جس میں دوکانیں دفاتر اور گودام وغیرہ شامل ہیں۔مزکورہ پراپرٹی میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں بیس لاکھ چوالیس ہزار روپے بقایاجات ہے جو کہ بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود واجب الادا ہے۔جبکہ بقیہ کچھ یونٹس کے مالکان کی بقایاجات کلیئرنس کی رضامندی پر صرف ایک دن جمع کرنے کے لئے مہلت دیدیا کہ اپکے زمہ جتنا بقایاجات ہے اسکو فوری جمع کردیں بصورت دیگر مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں بقیہ یونٹس کو بھی سیل کردیا جائیگا جو ادائیگی پراپرٹی ٹیکس تک سیل رہے گی۔
کینٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں ماہ جون کے دوران پراپرٹی ٹیکس کے اہداف حاصل کرنے کے لئے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاتعطل مختلف اوقات میں جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔
Comments
Post a Comment