ارکان قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات


قومی اسمبلی کے ارکان نے وزیراعظم عمران خان سے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں ملک انورتاج' سیف الرحمان' پرنس محمد نواز علائی' ریاض فتیانہ ' فضل محمد خان' رائے حسن نواز اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال شامل تھے۔
ان ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم کے خصوصی معاونین نعیم الحق اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔
ادھر کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کراچی کے مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ان ارکان اسمبلی میں محمد اکرم چیمہ' فہیم خان' عطاء اللہ' آفتاب جہانگیر اور محمد اسلم خان شامل تھے۔دریں اثنا بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے اختر مینگل کی سربراہی میں اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی میں آغا حسن بلوچ، محمد ہاشم، پروفیسر شہناز بلوچ اور ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی شامل تھے۔
فریقین نے گزشتہ دس ماہ کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی وضع کی تاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاملات پر مکمل عملدرآمد کیا جاسکے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان، اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرمحمدشہزاد ارباب اور معاون خصوصی ندیم افضل چن بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اُدھر تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بھی اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

Comments