Posted by
spotstory.news
on
- Get link
- X
- Other Apps
سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو واشنگٹن کی مقامی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایفنیٹی نے بطورچیئرمین ایڈوائزری بورڈملازمت پر رکھ لیا۔
ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں رونما ہوتی تبدیلی کو سمجھنے سے انڈسٹری اور پولیسی سازوں کے درمیان اشتراک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے بہتر ہوگا۔
ایفینیٹی کمپنی سابق مورگن اسٹینلے بینکر نے 2005میں قائم کی۔ کمپنی نےکسٹمر سروز کو بہتر کرنے کیلئے ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم مرتب کیا۔
کمپنی کے مالی حجم تقریباً 10کروڑ ڈالرز کے قریب ہیں۔
کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو ضیا چشتی کا کہنا تھا ہمارے ایڈوائزری بورڈ میں مختلف سینئر بزنس اور سیاسی لیڈران ہیں جو ہمیں انمول رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
واضح رہے ضیاچشتی1971 میں امریکا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد امریکی جبکہ والدہ پاکستانی تھیں۔ والد کے انتقال کے وہ اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان آئے اور لاہور امیریکن اسکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد واپس امریکا لوٹ گئے۔
- Get link
- X
- Other Apps
SpotStory.News is web based News Organization Where you will get News, Breaking news, News alerts , News updates , features stores National and international.
Comments
Post a Comment