سائبیریا میں روسی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ: دو افراد ہلاک، سات زخمی

روس میں آج جمعرات کے روز ایک مسافر طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ روسی علاقے سائبیریا میں ہنگامی حالات کی علاقائی وزارت نے بتایا کہ یہ آنٹونوف چوبیس طرز کا ایک مسافر ہوائی جہاز تھا، جسے بُوریاتیا کے خطے میں ایک ایئر پورٹ پر ہنگامی طور پر اترنا پڑا۔ طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سمیت کل اڑتالیس افراد سوار تھے۔ دوران پرواز ایک انجن بند ہو جانے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کے دوران یہ طیارہ رن وے پر پھسلتا ہوا ایک چھوٹی عمارت سے جا ٹکرایا۔ اس دوران اس میں آگ بھی لگ گئی تھی۔

Comments