سفارتخانے پر مظاہرین کا حملہ،بحرین نے عراق سے سفیر واپس بلا لیا

بحرین نے بغداد میں اپنے سفارتخانے پر مظاہرین کے حملے کے بعد عراق سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے اور فلسطین کے معاملے پر مناما میں امریکی تعاون سے ورکشاپ کے انعقاد کے خلاف مظاہروں کے دوران اپنا پرچم سرنگوں کیا۔ذرائع کے مطابق بغداد میں تقریباً دوسو مظاہرین نے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا اور وہ بحرین کے سفارتخانے کے باہر عراقی اور فلسطینی پرچم تھامے ہوئے تھے۔بحرین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عراق میں بحرین کے سفارتخانے پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

Comments