وفاقی بجٹ میں مختلف وزارتوں کیلئے مختص کیے جانے والے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق مالی سال دوہزار انیس بیس کے بجٹ میں اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 24 ارب 45 کروڑ روپے ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کیلئے 155 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر925 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
محکمہ ریلوے کیلئے 16 ارب روپے ،این ٹی ڈی سی، پیپکو کیلئے42 ارب روپے جبکہ نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
فنانس ڈویژن کیلئے 36 ارب روپے ، وزیراعظم یوتھ پروگرام کیلئے 10 ارب روپے اور آئی ڈی پیز کیلئے ساڑھے 32 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح سیکیورٹی بڑھانے کیلئے بھی ساڑھے 32 ارب جبکہ فاٹا کے10 سالہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق سماجی شعبے کی ترقی کیلئے 94 ارب ، ترقیاتی منصوبوں پر925 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ توانائی منصوبوں کیلئے 80 ارب ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے 200 ارب جبکہ پانی سے متعلق منصوبوں پر70 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
صحت اور آبادی سے متعلق منصوبوں کیلئے 20 ارب ، ماحولیات کی بہتری کیلئے 8 اور ایس ڈی جیز پروگرام کیلئے 24 ارب روپے جبکہ آزاد کشمیر اور فاٹا کیلئے 49 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment