قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے آج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ نون کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ رانا تنویر حسین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور وہ پارٹی کا فیصلہ تسلیم کرنے کے پابند ہیں۔ادھر مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رانا تنویر حسین کو چیئرمین بنانے کا فیصلہ پارٹی نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی کی تنظیم نو پر توجہ مرکوز کریں گے۔
Comments
Post a Comment