آگ میں زندہ رہنے والی مچھلیاں۔۔۔ آتش فشاں کے لاوے میں خدا کی قدرت


ہم جانتے ہیں کہ مچھلیاں پانی میں رہتی ہیں، لیکن آپ کسی کو کہیں کہ کچھ مچھلیاں آگ میں بھی رہتی ہیں تو وہ آپ کو دماغ سے فارغ سمجھے گا۔
ڈیلی اسٹار پر شائع نیشنل جیوگرافک کی رپورٹ کے مطابق بحرالکاہل میں ایک کیواچی (Kavachi) نامی آتش فشاں پہاڑ ہے جو سمندروں میں موجود تمام آتش فشاﺅں سے زیادہ متحرک ہے اور اکثر لاوا اگلتا رہتا ہے۔
لاوے کے باعث ان سمندری حدود میں جہاں ایک طرف پانی انتہائی گرم رہتا ہے، وہیں آگ جیسا لاوا بھی موجود ہوتا ہے۔ یہاں کچھ شارک مچھلیاں ہیں جو اس کھولتے پانی میں رہتی ہیں۔
نیشنل جیوگرافک پر نشر کی جانے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ مچھلیاں صرف آتش فشاں کے اردگرد ہی نہیں بلکہ اس کے دہانے کے اوپر بھی چلی جاتی ہیں، جہاں سے آتش فشاں آگ اگل رہا ہوتا ہے۔ سائنس دانوں کی ایک ٹیم 2015 ءسے اس آتش فشاں اور اس کے پاس رہنے والی شارک مچھلیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔
ان سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ شارک مچھلیاں آتش فشاں کے لاوے میں کیسے زندہ ہیں، یہ بات ہمارے لئے بھی بہت حیرت کا باعث ہے۔ یہ آتش فشاں کے اندر تک گھس جاتی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اب یہ زندہ نہیں نکل سکیں گی لیکن اگلے ہی لمحے وہ صحیح سلامت واپس نکل آتی ہیں۔

Comments