ڈپٹی کمشنر شانگلہ فیاض خان شیرپاؤ نے الپوری میں کوٹکے کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں سے انکے مسائل دریافت کرنے کے علاؤہ ان کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود حکام کو فوری کاروائی کیلئے احکامات جاری کئے کھلی کچہری میں مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہان، تاجر نمائندوں اور صحافیوں کے علاؤہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے مقامی سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے سے متعلق شہری کے مطالبہ پر ڈی ای او زنانہ و مردانہ دونوں افسران کو فوری کاروائی کرنے اور پیشرفت کی رپورٹ انہیں دینے کی ہدایت کی انہوں نے کوٹکے بازار کی صفائی کے مطالبے پر بھی فوری عملدرآمد کا حکم دیا اسی طرح مقامی نوجوانوں میں منشیات کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی الپوری کو فوری ایکشن میں آنے اور تین روز کے اندر اس پر پیشرفت سے انہیں آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا انہوں نے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہنے کی شکایت کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی پیسکو افسران کو اپنے ہیڈکوارٹر سے رابطہ کرکے شکایات کے جلد از جلد ازالے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ بہتری نہ آنے کی صورت میں وہ متعلقہ وفاقی و صوبائی فورمز کی سطح پر معاملہ اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے۔
Comments
Post a Comment