امریکی صدر ٹرمپ کی جاپان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ تجارت ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات اوساکا میں گروپ بیس کے سربراہ اجلاس کے موقع پر کی جہاں چین نے تجارتی تحفظ کے بڑھتے رجحان کیخلاف خبردار کیا جبکہ بھارت، جاپان اور روس نے کثیر جہتی تجارتی اصولوں کا دفاع کیا۔ادھر صدر ٹرمپ نے سربراہ اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ تجارت اور مصنوعات کی تیاری کے حوالے سے بھارت کے ساتھ ایک بڑے معاہدے کا اعلان کرنے جارہا ہے۔

Comments