وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وزیر اعظم نے وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے کو شجرکاری مہم کو مزید موثر بنانے پر زوردیا۔
انہوں نے سبزہ زاروں اور جنگلات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں پاکستان ہائوسنگ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ادھر ارکان قومی اسمبلی شیر علی، ارباب نورین ،فاروق ابراہیم اور محمد اسلم بھوتانی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بھی اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔
Comments
Post a Comment