ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے چوٹ کھائی ہے اب حالات ٹھیک ہوں گے، آصف زرداری


آصف زرداری نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں لیکن عمران خان کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہے، جو آسانی سے آتا ہے اسے جمہوریت کی قدر نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نیب والے اپنی استعداد کے مطابق مجھ سے سوال کرتے ہیں، نیب کا میرے ساتھ رویہ عزت والا ہے اور میں بھی عزت کرتا ہوں۔،
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے چوٹ کھائی ہے اب حالات ٹھیک ہوں گے، جو آسانی سے آتا ہے اسے جمہوریت کی قدر نہیں، میثاق معیشت کی تجویز دی وہ نہیں آرہے الٹا مذاق اڑارہے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی پربلاول بھٹو کوئی اعلان کریں گے،بلاول کی اپنی سوچ ہے جیسے بلاول کہیں گے ویسا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کا کچن کیسے چلتا ہے عمران خان کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ممکنہ گرفتاری کی باتیں افواہ ہیں۔
آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو مسلم لیگ ن کے رہنما سعدرفیق نے وزیراعظم عمران خان کو سنجیدگی سے حکومت چلانے کا مشورہ دیدیااور الزام لگایاکہ انتقام نما احتساب کاسلسلہ جاری ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جوحکومت انتقام پراُترآئے وہ اپنی عمرگھٹالیتی ہے، سیاسی حریفوں کوچور کہنے کامنجن زیادہ نہیں بکے گا۔

Comments