امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ایران کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کی کوششیں کریں گے۔ پومپیو اس دورے کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ سعودی عرب روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ وہ مختلف ممالک سے رابطے رکھے ہوئے ہیں تا کہ اسٹریٹیجیک بنیاد پر عالمی اتحاد ممکن ہو سکے۔ اسی دورے کے دوران وہ بھارت بھی جائیں گے۔ ان دوروں کے بعد وہ جی ٹوئنٹی سمٹ میں اپنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد میں شامل ہو جائیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ جاپان کے علاوہ جنوبی کوریا کا بھی دورہ کریں گے۔

Comments