تنظیم شہری دفاع کے زیرِ اہتمام مٹہ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد

تنظیم شہری دفاع کے زیرِ اہتمام تحصیل مٹہ کے مختلف ہائی سکولوں کے اساتزہ اور طلبہ کو شہری دفاع کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جو بدستور جاری ہے تربیتی کیمپ کا مقصد شہریوں کو ہر قسم کے قدرتی یا غیر قدرتی اور ناگہانی آفات سے نمٹنے اور قبل از وقت تیار کرنا ہے ڈسٹرکٹ انچارج سول ڈیفنس سوات محمّد الیاس نے کا تربیتی کیمپ سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص دور افتادہ پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو ابتدائی طبی امداد، دریا یا ندی نالوں میں ڈوبنے یا گمشدہ افراد کی تلاش و بچاؤ، اور آگ بجھانے سمیت ہرقسم کے حادثات سے نمٹنے کی تربیت حاصل کرنا چاہئے کیوں کہ یہ وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے انہوں نے بتایا کہ حالیہ تربیت کے تمام تر انتظامات میں تنظیم شہری دفاع کو لاسونہ آرگنائزیشن کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔

Comments