میانمار: راکھین میں ملین سے زائد انسانوں کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت معطل

میانمار میں حکومت کی ہدایت پر ایک ملین سے زائد شہریوں کو انٹرنیٹ کی سہولت معطل کر دی گئی ہے۔ ینگون سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایسا نوبل امن انعام یافتہ خاتون سیاستدان اونگ سان سوچی کی پارٹی کی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ روہنگیا مسلم اقلیت سے متعلق بحران کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں کا موضوع رہنے والی ریاست راکھین میں ان ایک ملین سے زائد انسانوں کو انٹرنیٹ کی سہولت گزشتہ جمعے سے مسلسل معطل ہے۔

Comments