سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے فور واٹر پروجیکٹ کراچی کیلئے بہت اہم ہے اور اس کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یہ بات آج کراچی میں منصوبے کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہK IV منصوبہ شہر کے عوام کو تین مراحل میں روزانہ چھیاسٹھ کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کیلئے شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2016ء میں ایف ڈبلیو او کو اٹھائیس ارب اٹھارہ کروڑ روپے پر اس منصوبے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا اور ایف ڈبلیو او نے اس منصوبے پر ستر فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔
Comments
Post a Comment