خاتون نے بیت الخلا سمجھ کر جہاز کا دروازہ کھول دیا

پی آئی اے کی پرواز میں ایک خاتون نے بیت الخلا کا دروازہ سمجھ کر جہاز کا ایمرجنسی ڈور کھول دیا۔
برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک خاتون نے رن وے پر کھڑے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے کا ایمرجنسی ڈور کھول دیا جس کی وجہ سے جہاز کا ایئر بیگ شوٹ کھل گیا اور 37 مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑگیا۔
ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 702 مانچسٹر سے اسلام آباد آرہی تھی تاہم اس حادثے کے باعث 7 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔
خاتون سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ انہوں نے بیت الخلا کا دروازہ سمجھ کر جہاز کا ایمرجنسی ڈور کھول دیا، واقعہ گذشتہ رات عملے کی کمی کی وجہ سے پیش آیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں تھی اور جہاز اس وقت پارک تھا، خاتون مسافر نے مغالطے میں ایمرجنسی ڈور کھولا، ایئرشوٹ کھلنے کی وجہ سے پرواز تکنیکی بنیادوں پر تاخیر کا شکار ہوئی۔

Comments