یروشلم میں مظاہرے، پولیس اور فلسطینوں کا تصادم


اسرائیلی پولیس نے بتایا ہے کہ یروشلم میں سکیورٹی فورسز اور مسلم مظاہرین کے مابین تصادم ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مظاہرین نے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور کرسیاں پھینکیں۔ یروشلم کے قدیمی شہر پر قبضہ کرنے کی خوشی میں آج اسرائیل میں عام تعطیل بھی منائی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فورسز نے 1967 کی مشرق وسطیٰ جنگ میں اس علاقے پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔ اسرائیل میں ہر سال ’یروشلم ڈے‘ منایا جاتا ہے۔

Comments