وزیر اعظم کی ہدایت پر "آن لائن ای ویزہ" کا اجراء کیا تھا جو انتہائی کامیاب ہوا


‏وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ نے "آن لائن ای ویزہ" کا اجراء کیا تھا جو انتہائی کامیابی سے جاری ہے
نادرہ کے ریکارڈ کے مطابق اب تک۔ 9931 ای ویزہ درخواستیں موصول ہوئیں -جن میں سے 7160 اشخاص کو فوری ویزہ جاری کر دیا گیا
‏2446 درخواستیں زیر غور ہیں جبکہ 325 درخواستوں کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر مسترد کیا گیا ہے
ہماری نئی ویزہ رجیم انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور الحمدللہ ہمیں مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں - مخدوم شاہ محمود قریشی

‏لوگ کاروبار، سیاحت اور تعلیم کی غرض سے پاکستان آنے کیلئے ای ویزہ کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
مجھے قوی امید ہے کہ ای ویزہ پالیسی سیاحت کے فروغ اور معیشت کے استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی -
‏اس نئی ای  ویزہ پالیسی سے "اقتصادی سفارتکاری "کو بھی فروغ ملے گا مخدوم شاہ محمود قریشی

Comments