گلگت بلتستان اسمبلی نے منگل کے روز گلگت بلتستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔
بجٹ میں 17ارب 40کروڑ روپے ترقیاتی اور 37ارب 71کروڑ روپے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے اراکین نے ترقیاتی سکیموں سے متعلق کٹوتی کی تحرکیں پیش کیں۔
وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن اور منصوبہ بندی وترقی کے وزیر اقبال حسن نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی تجاویز کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔
وزیراعلی نے ایوان کو بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گلگت شندور ایکسپریس وے کا سروے شروع کردیا ہے جو کہ اگلے ماہ مکمل ہوگی۔
قائد حزب اختلاف محمد شفیع اور دیگر اراکین نے بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
بعد میں سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔
Comments
Post a Comment