آزادجموں وکشمیر کے صدرسردارمسعودخان نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کے لئے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کوہوادے رہاہے۔
میرپورمیں بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اورطلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اورکشمیرکے عوام بھارتی ظلم وتشددکاشکارہیں اوربھارت نے پاکستان کوکشمیریوں کیلئے عالمی سطح پرآوازبلندکرنے سے روکنے کے لئے بلوچستان میں دہشت گردی کاسلسلہ شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت ظلم وجبریاکسی معاشی پیکج اورلالچ سے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہدسے بازنہیں رکھ سکتا۔آزادجموں وکشمیرکے صدرنے کہاکہ اسلام آباد ،دہلی ،سرینگر اورمظفرآباد مذاکرات ہی تنازع کشمیرکاپائیدار حل تلاش کرنے کاواحدراستہ ہے اوراسی سے جنوبی ایشیا میں امن اورسلامتی کو یقینی بنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں موت اورتباہی کاکھیل بندہوناچاہیے۔
Comments
Post a Comment