برازیل: ایک صحافی نے خبر بنانے کے لیے ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر ہی آدمی کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔
میل آن لائن کے مطابق برازیل کا یہ صحافی 58 سالہ ویلیس سوزا تھا، جو ملک کے معروف ترین کرائم شو کینل لیور (Canal Livre) کا میزبان تھا۔
اس نے ایک بار کرائے کے قاتلوں کو پیسے دیئے اور انہیں ایک آدمی کو گولی مارنے کو کہا تاکہ ادھر قتل ہو اور ادھر وہ اپنا کیمرہ مین لے کر جائے وقوعہ پر پہنچ جائے اور سب سے پہلے لائیو کوریج کرے تاکہ اس کے شو کو ریٹنگ مل سکے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹوڈیو میں بیٹھ کر ویلیس لوگوں کو جرائم کے خلاف لیکچر دیتا تھا، لیکن حقیقت میں خود جرائم کرواتا اور پھر ان کی کوریج کرکے اپنے شو کی ریٹنگ بڑھاتا۔
ویلیس اکثر جائے وقوعہ پر پولیس سے بھی پہلے پہنچ جاتا تھا، جس کی وجہ سے برازیل میں اس کے شو کی دھوم تھی۔
ویلیس اس سے قبل پولیس میں ملازمت کرتا تھا اور پھر صحافت میں آگیا جہاں سے اس نے شہرت حاصل کی اور پھر سینیٹر منتخب ہو کر ایوان اقتدار میں پہنچ گیا۔
اس کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کا ایک نیٹ ورک بھی چلاتا تھا اوراس نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے اپنے متعدد مخالفین کو بھی قتل کروایا۔
Comments
Post a Comment