ايران ميں متحدہ عرب امارات کے سفير کی طلبی

ايرانی وزارت خارجہ نے ملک ميں تعينات متحدہ عرب امارات کے سفیر کو طلب کر ليا ہے۔ فارس نيوز ايجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد متحدہ عرب امارات کی سرزمين پر واقع امريکی ايئر بيس سے اس ڈرون طيارے کو اڑانے کی اجازت دينے پر احتجاج ہے، جسے بعد ازاں ايران نے مار گرايا تھا۔ يہ واقعہ جمعرات 20 جون کو پيش آيا تھا۔

Comments