نیٹوملکوں کو ایک دوسرے کیخلاف پابندیاں عائد نہیں کرنی چاہئیں:ترک صدر


ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روس سے S-400میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے معاملے پرامریکہ کی ترکی کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کہاہے کہ نیٹوملکوں کو ایک دوسرے کے خلاف پابندیاں عائد نہیں کرنی چاہئیں۔
جاپان کے شہراوساکامیں گروپ بیس کے رکن ملکوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے روانگی سے پہلے استنبول میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہاکہ ترکی اورامریکہ دونوں نیٹو کے رکن ممالک ہیں۔امریکہ نے ترکی کوروس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کامعاہدہ ترک کرنے کے لئے اکتیس جولائی تک کی مہلت دی ہے۔

Comments