سرکاری ادارے ہی دریائے سوات کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں


سرکاری ادارے ہی دریائے سوات کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، مختلف ٹی ایم ایز کچرا اکھٹا کرکے دریائے سوات میں ڈال دیتے ہیں جس سے نہ صرف دریا کا پانی گندا ہورہا ہے بلکہ دریا میں موجود آبی حیات کی بھی نسل کشی ہورہی ہے۔ یاد رکھیں درخت، پہاڑ، جنگل پاکستان کے کئی دیگر علاقوں میں بھی ہیں مگر سوات کی خوبصورتی کی بنیادی وجہ یہی دریائے سوات ہے۔ حکومت وقت، منتخب نمائندگان سے اپیل ہے کہ اس حوالہ سے عملی اقدامات اٹھائے جائے اور مستقل طور پر کچرا ٹھکانے لگانے کا متبادل بندوبست کریں تاکہ دریائے سوات تباہی سے بچ سکے۔

Comments