سوات : ملاکنڈ،سوات ، لوئر دیر اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ،سوات ، لوئر دیر اور گردو نواح کے علاقے زلزلے سے لرز اٹھے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل کر کھلی جگہوں پر آ گئے جبکہ زلزلے کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔دوسری جانب کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments
Post a Comment