مشیرخزانہ کی نجکاری بارے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت


مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پیر کے روز اسلام آباد میں نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔

توانائی کی وزارت نے توانائی کے بارے میں ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کمیٹی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔

اجلاس میں توانائی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹاس فورس کے سفارش کردہ مختلف اقدامات پر بات چیت کی گئی جس میں بجلی کے ضیاع کوروکنے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں اضافہ کرنا شامل ہے ۔

کمیٹی نے توانائی وزارت کو بجلی پیداکرنے والی ان کمپنیوں کو بندکرنے پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی جواپنی مدت پوری کرچکی ہیں اور خسارے میں جارہی ہیں۔

پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری پربھی بات چیت کی گئی ۔

کمیٹی نے صنعتوں اور پیداوار کی وزارت اورنجکاری کمیشن کو نجکاری کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

آئندہ اجلاس میں ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کونجکاری فہرست سے نکالنے کے مسئلے پر بھی بات چیت ہوگی۔

Comments