جھارکنڈ میں ہندو بلوائیوں کے تشدد سے چوبیس سالہ مسلمان نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے خلاف مظاہرے


بھارت کے صوبے جھارکنڈ میں ہندو بلوائیوں کے تشدد سے چوبیس سالہ مسلمان نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اس واقعہ کو انسانیت پر بدنما دھبہ قرار دیا۔ احمد آباد میں ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے اور بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف نعرے لگاتے مظاہرین نے مسلمانوں کیخلاف تشدد کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے کہا کہ انہیں مسلمان نوجوان تبریز انصاری کو تشدد کرکے جاں بحق کرنے واقعہ پر دکھ ہے۔

Comments