افغانستان میں دھماکا، چھ پولیس اہلکار ہلاک

افغان صوبے غزنی کے دارالحکومت میں ایک ہوئے ایک دھماکے کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ صوبائی حکام نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کی شب ایک خود کش کار حملے کی مدد سے ایک پولیس کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے تیرہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوری طور پر کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بائیس مئی کو بھی اس شہر میں ایک بم دھماکا کیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔ اس کارروائی میں چار افراد مارے گئے تھے۔

Comments