پشاور,کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی صدر و ملحقہ بازاروں میں پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے خلاف کارروائی



پشاور,کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ ٹیکس ریکوری سٹاف نے صدر روڈ،ارباب روڈ،گورا بازار،ٹیپو سلطان روڈ سمیت دیگر بازاروں میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں 87کمرشل و رہائشی یونٹس کا دورہ کیا۔ کارروائی کے دوران بقایاجات کی مد میں 63 کمرشل یونٹس کو سیل کردیا جس میں دوکانیں اور دفاتر وغیرہ شامل ہیں۔مزکورہ پراپرٹی میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں دس  لاکھ پینتالیس ہزار روپے بقایاجات ہے جو کہ بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود واجب الادا ہے۔جبکہ بقیہ کچھ یونٹس کے مالکان کی بقایاجات کلیئرنس کی رضامندی پر صرف ایک دن جمع کرنے کے لئے مہلت دیدیا کہ اپکے زمہ جتنا بقایاجات ہے اسکو فوری جمع کردیں بصورت دیگر مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں بقیہ یونٹس کو بھی سیل کردیا جائیگا جو ادائیگی پراپرٹی ٹیکس تک سیل رہے گی۔
علاوہ ازیں گورا بازار،لیاقت بازار میں دوکانوں کے باہر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے اور پابندی کے باوجود ممنوعہ گارمنٹس باہر اویزاں کرنے پر 7 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا جب کہ بازاروں کو امدورفت کے لئے کلیئر کردیا گرفتار افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کینٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں ماہ جون کے دوران پراپرٹی ٹیکس کے اہداف حاصل کرنے کے لئے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاتعطل مختلف اوقات میں جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔

Comments