سوات میں بھی عید الفطر کے قریب آتے ہی لوگوں نے خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر دیا

 ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع کی طرح سوات میں بھی عید الفطر کے قریب آتے ہی لوگوں نے خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر دیا۔تفصلات کے مطابق عید الفطر کے قریب آتے ہی سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں دن اور رات کے وقت بازاروں میں لوگوں کا رش ہوتا دیکھائی دیتا ہیں ، جن میں نوجوانوں سمیت عمررسیدہ افراد ، بچوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شاپنگ مالز کا رخ کرلیا ہیں ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ مہنگائی کے سونامی نے عید کی خریدار میں روکاوٹ ڈالی ہیں ، ایک طرف اشیاءخوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں تو دوسری جانب شاپنگ مالز والوں نے بھی جوتوں سمیت مختلف
اشیا کی قیمتوںمیںبھی اضافہ کیا گیا ہیں ،لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت قوم پر رحم کرکے مہنگائی کے طوفان کا رخ موڑ لے۔


Comments