آرمی چیف کاسی پیک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ


بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین پاکستان اقتصادی راہدری کیلئے پاک فوج کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔
وہ پیر کے روز راولپنڈی میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل HAN WEIGUO سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور کاجائزہ لیاگیا ۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جنرل نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی جنگ اور علاقائی امن اور استحکام کیلئے جاری کوششوں کو سراہا ۔
اس سے قبل ان کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے ایک دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے معزز مہمان نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے ۔

Comments