افغانستان میں بم حملے میں دو امریکی فوجی مارے گئے


افغانستان میں آج بدھ کے روز کیے گئے ایک حملے میں نیٹو دستوں میں شامل دو امریکی فوجی مارے گئے۔ یہ دونوں فوجی ایک ایسے وقت پر مارے گئے، جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایک غیر اعلانیہ دورہ افغاستان کو ابھی چوبیس گھنٹے بھی نہیں ہوئے تھے۔

نیٹو کے جاری کردہ ایک بیان میں ان فوجیوں کی شناخت ظاہر کیے بغیر ان ہلاکتوں کی تصدیق تو کر دی گئی ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں مارے گئے۔ اس کے برعکس طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ امریکی فوجی صوبے وردک کے ضلع سید آباد میں کیے گئے ایک بم حملے میں ہلاک ہوئے۔ ان تازہ ہلاکتوں کے ساتھ افغانستان میں اس سال اب تک مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

Comments