حزب اختلاف کی جماعتیں عوام سے قرضوں کی تفصیلات چھپانا چاہتی ہیں:ڈاکٹر فردوس


معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ قومی ترقیاتی کونسل کو مسترد کرنا قومی ترقی کے عمل کو روکنے کے مترادف ہے۔اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں تحقیقاتی کمیشن کی مخالفت گزشتہ دس سال کے دوران حاصل کئے گئے قرضوں کا جواب نہ دینے کا بہانہ ہے۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ جماعتیں عوام سے قرضوں کی تفصیلات چھپانا چاہتی ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ قومی ترقیاتی کونسل کو مسترد کرنا قومی ترقی کے عمل کو روکنے کے مترادف ہے۔

Comments