ایران کے صدر حسن روحانی نے رہبر اعلیٰ علی خامنائی کیخلاف عائدکردہ نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے احمقانہ قرار دیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے براہ راست خطاب میں انہوں نے کہا کہ خامنائی کے خلاف پابندیاں ناکام ہونگی کیونکہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں۔
حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے تذویراتی صبر و تحمل کو غلطی سے خوف کے مترادف نہ سمجھا جائے۔
ادھر امریکہ نے ایران کی جانب سے امریکیوں کیخلاف کسی بھی اقدام کے جواب میں اس پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
Comments
Post a Comment