Posted by
spotstory.news
on
- Get link
- X
- Other Apps
افغان صدر اشرف غنی نے عيد الفطر کے موقع پر ملک بھر کے قيد خانوں سے لگ بھگ نو سو قيديوں کی رہائی کا اعلان کيا ہے۔ انہوں نے يہ اعلان منگل کو عيد کے موقع پر ٹيلی وژن پر نشر کردہ اپنے خطاب ميں کيا۔ فی الحال يہ واضح نہيں کہ جن 887 قيديوں کو رہا کرنے کا کہا گيا ہے وہ کس نوعيت کے جرائم کے تحت جیلوں میں بند تھے اور نہ ہی يہ واضح ہے کہ آيا ان میں طالبان کے جنگجو بھی شامل ہيں۔ غنی نے رمضان کے آغاز پر ملک گير جنگ بندی کی پييشکش کی تھی، جسے طالبان نے مسترد کر ديا تھا۔ غنی نے منگل کی صبح رواں ماہ کے دوران پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ ستائیس جون کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
- Get link
- X
- Other Apps
SpotStory.News is web based News Organization Where you will get News, Breaking news, News alerts , News updates , features stores National and international.
Comments
Post a Comment