حوثی باغیوں کا ’سعودی پاور پلانٹ پر میزائل حملہ‘

یمن کے حوثی باغیوں نے توانائی کے ایک سعودی مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثیوں کے المسیرہ ٹیلی وژن کے مطابق صوبے جازان کے شہر الشقیق کے ایک بجلی گھر پر ایک میزائل داغا گیا۔ ریاض حکومت کی جانب سے بدھ کو پیش آنے والے اس واقعے کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ ایران نواز حوثی باغیوں نے اس حملے کے باعث ہونے والے نقصان کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس میزائل حملے کے بارے میں رپورٹوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Comments