وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

مکہ مکرمہ :وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان اورسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات
اوآئی سی سربراہ اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہوئی،جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا گرم جوشی سے استقبال کیا جبکہ وزیراعظم نے شاندارروایتی میزبانی پرسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ سیاسی، اقتصادی  وکاروباری تعلقات  اور مشترکہ مفاد پرتبادلہ خیال کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاملات اورسپریم کوآرڈینیشن کونسل کے فیصلوں پرتیزی سے عملدرآمد پراتفاق کیا۔
وزیراعظم نے تیل کی ادائیگیاں مؤخرکرنے کےسعودی حکومت کے فیصلے کے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
عمران خان نے تیل کی ادائیگیاں مؤخرکرنے کے سعودی حکومت کے فیصلے کوموجودہ مشکل گھڑی میں بڑی امداد قرار دیا اور کہا کہ ادائیگیاں مؤخر کرنا مشکل معاشی حالات میں سعودی حکومت کی بھائی چارے کی عمدہ مثال ہے۔
دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے بھی ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی تبادلوں کے تسلسل میں اضافہ، مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس اورباہمی تجارت وتعلقات کے فروغ پراتفاق کیا۔
 وزیراعظم عمران خان سے افغان صدرنے بھی ملاقات کی،جس میں وزیراعظم نے افغانستان میں سیاسی حل کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیراعظم نے توقع ظاہرکی کہ افغان صدرکا اگلا دورہ پاکستان سیاسی، سیکیورٹی، اقتصادی اور پاک افغان تعلقات کے تمام پہلوؤں پرمزید توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔

Comments