فوکس نیوز نے ایران کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے ایران کی جانب سے ایک امریکی ڈرون طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ فوکس نیوز نے واشنگٹن حکومت کے ایک نمائندے کے توسط سے بتایا کہ اس امریکی ڈرون کو آبنائے ہرمز کی آبی گزرگاہ کے اوپر نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایرانی صوبے ہرمز گان کے ساحلی علاقے میں گلوبل ہاک طرز کے ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ صوبے ہرمزگان کی سرحدیں آبنائے ہرمز سے ملتی ہیں۔ تہران میں حکام کے مطابق اس ڈرون کو ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔

Comments