ادلب میں شامی دستوں کی فضائی کارروائی، کم از کم سولہ شہری ہلاک

شامی صوبے ادلب میں ایک حملے میں کم از کم سولہ عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری نامی تنظیم کے مطابق بدھ کو سرکاری دستوں نے صوبے ادلب کے جبل الزاویہ نامی علاقے پر فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں سولہ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ نو جنگجو بھی مارے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ ادلب کے کچھ علاقوں میں حکومت مخالف جنگجو بدستور فعال ہیں۔ 2011ء سے جاری شامی جنگ میں اب تک تقریباً چار لاکھ افراد ہلاک جبکہ کئی ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔

Comments