اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


اسلام آباد: اوگرا نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے ، گیس کی قیمتوں میں 19 روپے تک کا اضافہ ہوگا ،سی این جی کی قیمتوں میں بھی 22 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگلولیٹری اتھارٹی نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں 19 روپے تک کا اضافہ ہوگا ،سی این جی کی قیمتوں میں بھی 22 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ  سی این جی سیکٹر کیلیے گیس کی قیمت 980 روپے سے بڑھا کر 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے ، کمرشل صارفین ااور سی این جی سیکٹر کیلیے 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے،واپڈا اور کے الیکٹرک کے لیے گیس کی قیمت 824 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سیمنٹ انڈسٹری کیلیے فی ایم ایم بی ٹی یو1277 روپے مقررکی گئی ہے ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کھاد کارخانوں کے لیے بطور فیڈ گیس کی قیمت میں 61 فیصد جبکہ بجلی کارخانوں ، سی این جی اور جنرل انڈسٹری کیلیے تمام شعبوں  میں گیس کی قیمت 31 فیصد بڑھا ئی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولا۴ی سے ہوگا۔ 

Comments