تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سےاحسن اقبال، راجہ پرویز اشرف اور امیر حیدر ہوتی پرمشتمل اپوزیشن جماعتوں کے تین رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے اے پی سی کی تاریخ میں توسیع کی تجویز دی جسے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس ملتوی کرنے سے منفی تاثر پیدا ہوگا،آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو ہی ہو گی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی آل پار ٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔تاہم اب اپوزیشن کی آل پار ٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہو گی، مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی صدارت کریں گے جبکہ اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ،اے پی سی میں شہبازشریف،بلاول بھٹوزرداری شریک ہوں گے جبکہ اے این پی،جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن جماعتوں کےقائدین بھی شریک ہوں گے۔اےپی سی میں حالیہ بجٹ کےبعدپیداہونےوالی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر مشاورت بھی ہو گی۔
x
Comments
Post a Comment