ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرکے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
لندن پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بانی متحدہ کو لندن میں منگل کی صبح حراست میں لیا گیا ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انھیں تحویل میں لے کر پولیس اسٹیشن لایا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
چھاپے میں درجن بھر سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس ٹیم کئی گھنٹوں سے ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔ برطانوی پولیس کے اہلکار لندن کے شمال مغرب میں ایک اور گھر کی تلاشی بھی لے رہے ہیں۔
الطاف حسین پر الزام تھا کہ انھوں نے 22 اگست کو پاکستان کے خلاف بذریعہ ٹیلی فون کراچی پریس کلب پر تقریر کی تھی۔ ان پر اپنی تقاریر کے ذریعے عوام کو فسادات کے لیے اکسانے کا بھی الزام ہے۔ انھیں سنگین جرائم ایکٹ 2007 کی دفعہ 44 کے تحت گرفتار کیا گیا۔
Comments
Post a Comment