امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ ممکن ہے، روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مطابق امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کا سن 2021 تک کوئی نیا معاہدہ ممکن ہے۔ امریکا اور روس کے درمیان ایک دہائی پرانی جوہری ہتھیاروں میں کمی کی ڈیل نیو اسٹارٹ (New START) سن2021 ہی میں ختم ہو رہی ہے۔ روسی صدر نے واضح کیا کہ اس مناسبت سے اعلیٰ سفارت کاروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق پوٹن نے معاہدے کے طے پانے کی کوئی حتمی تاریخ بتانے سے یہ کہہ کر گریز کیا کہ ابھی ایسا کہنا قبل از وقت ہے۔ نیو اسٹارٹ ٹریٹی پر سن 2010 میں سابق صدر اوباما اور اُن کے سابق روسی ہم منصب میڈویدیف نے دستخط کیے تھے۔

Comments