پنجاب اسمبلی نے بدھ کی سہ پہر لاہور میں اپنے اجلاس میں اکثریت کے ساتھ مالی بل کی منظوری دے دی جس کے ساتھ ہی اگلے سال کے صوبائی بجٹ کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
بعد میں پنجاب واٹر بل مجریہ2019 اور پنجاب Sentencing بل مجریہ 2019 ایوان میں پیش کئے گئے جنہیں سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا اور اس بارے میں دو روز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔
ایوان کا اجلاس اب کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔
Comments
Post a Comment